ٹانک(ڈیلی گرین گوادر) تجوڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکلاء پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سینئر قانون دان جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تجوڑی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے وکلاء کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔فائرنگ کے نتیجے میں سینئر قانون دان دلنواز جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھی وکلاء مصطفٰی اور ابرار زخمی ہیں۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گل امام کی پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کروایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وکلاء ضلع کچہری سے چھٹی کر کے اپنے گاؤں اماخیل جا رہے تھے۔
ٹانگ ،نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک ، 2 زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
