وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر پولیس کی کارروائی کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت اور ڈی ایس پی وندر کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او وندر عبد الحق موسیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین ایکوشاہراہ وندر پر دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے کراچی لیاقت آباد تھانہ کے حدود سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم عزیر ولد گل محمد کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس ایچ او وندر عبد الحق موسیانی کا کہناہے کہ وندر میں جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جرائم پیشہ افراد پولیس سے کسی صورت میں بچ نہیں سکتے وندر کا روایتی امن امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
وندر پولیس کارروائی ، کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار

ٹیگز:
پولیس کارروائی
