گوادر (ڈیلی گرین گوادر)عدالت نے حق دو تحریک کے گرفتار 6کارکن ضمانت پر رہا کردیئے،ایڈوکیٹ رستم جان گچکی اورنوازنیاز نے کیس کی پیروی کی،پولیس کی جانب سے حق دوتحریک پر کریک ڈاؤن کے بعد گرفتار کئے گئے سربندن سے تعلق رکھنے والے سخی بخش،معروف رؤف،طیب یار محمد،طارق عمر،سفر خان اور ظہیر نور کو جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے کا الزام ہے۔
گوادر ، عدالت نے حق دو تحریک کے گرفتار 6 کارکن ضمانت پر رہا کردیئے

ٹیگز:
حق دو تحریک
