کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدرکامریڈ یونس زہری نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ اورگورنرسیکرٹریٹ میں اٹیچ ملازمین کو فوری طورپر انکے محکموں میں واپس بھیجا جائے اور ٹیچ لازمین کی تنظیموں کے عہدیداروں پر بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی کے دوران آنے پر فوری پابندی لگائی جائے،سو ل سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن سیکرٹری ہائیرایجوکیشن اورسیکرٹری پاپولیشن کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کوجنرل سیکرٹری حاجی قائم خان کاکڑ،سینئر نائب صدر میرخالق دادرند، نائب صدرمحمدعارف کھوکھر،جاویداحمد بلوچ، ملک عطا اللہ شاہوانی،میر ظفرزہری،لعل محمدبگٹی،حاجی محمدیونس مینگل،حاجی عاشق حسین اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن واحد نمائندہ تنظیم ہے جو بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے ہزاروں ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام ملازمین کی تنظیموں نے آل بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نام سے تنظیم کا قیام عمل میں لایا تاکہ ملازمین کے حقوق کا دفاع ہوسکے جس کی سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نے حمایت کی لیکن پورے سیکرٹریٹ کے ملازمین اس گرنیڈالائنس کے خلاف خدشات رکھتے تھے ہم نے ایسوسی ایشن کے انتخابات کے دوران ملازمین سے وعدہ کیا تھاکہ اگر ہم جیت گئے توہم اس الائنس سے علیحدگی اختیارکرلیں گے اورآج ہم باقاعدہ آل بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن لیکچرز اینڈپروفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور پاپولیشن آفیسران کی جانب سے سیکرٹریٹ پاپولیشن کے خلاف بے بنیادالزامات لگانے اورسوشل میڈیاپر منفی پروپیگنڈہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں یہ تنظیمیں اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیکرٹریز کے خلاف مہم چلارہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ اورگورنرسیکرٹریٹ میں اٹیچ ملازمین کو فوری طورپر انکے محکموں میں واپس بھیجا جائے اور ٹیچ لازمین کی تنظیموں کے عہدیداروں پر بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی کے دوران آنے پر فوری پابندی لگائی جائے۔
سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ اورگورنرسیکرٹریٹ میں اٹیچ ملازمین کو فوری طورپر انکے محکموں میں واپس بھیجا جائے،کامریڈ یونس زہری

ٹیگز:
کامریڈ یونس زہری
