کراچی (ڈیلی گرین گوادر)ایم کیو ایم نے سندھ میں حلقہ بندیوں پر نالاں ہو کر پیپلزپارٹی کے غیر سنجیدہ رویے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت جاری ہے۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں حلقہ بندیوں پر پیپلزپارٹی کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، اور اس غیر سنجیدہ رویے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ وفاق کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا، اور سخت مؤقف اختیار کرنے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو حلقہ بندیوں سےشہروں پرقبضہ نہیں کرنےدیں گے، جائزمطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم سے بھی بہتری کی توقع نہ رکھی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے احتجاج میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

