پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی کا ڈسٹرکٹ کمپلکس کا دورہ تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے محکمہ بی اینڈآر کے ایکسین خورشید بلوچ اور دیگر انجینئرز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس پنجگور کا دورہ کیا اور کمپلکس کے تینوں فورشن کا معائنہ کیا اور کمپلکس کے کام کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر جمیل اینڈ برادرز کنسٹر کشن کمپنی کے اونر شکیل احمد قمبرانی بھی انکے ہمراہ تھے ایکسین بی اینڈآر بلڈنگ خورشید بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو کمپلکس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمپلکس کی تکمیل کا ٹائم پریڈ تین سال تھا لیکن اسے ڈھائی سال میں مکمل کرلیا گیا ہے اور اب یہ باقاعدہ قابل استعمال ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلکس کا کام اطمینان بخش طریقے سے ہوئی ہے اور یہ پنجگور میں اپنی نوعیت کا ایک خوبصورت عمارت ہے جسکا معیار بھی اچھا ہے اور اس پر متعلقہ محکمہ اور کنٹریکٹر نے کافی محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلکس میں پنجگور کے سرکاری محکموں کو دفاتر ملنے کے ساتھ شہریوں کو بھی اس سے سہولت ملے گااور ان کے دفتری کام ایک جگہ پر ہوسکیں گے جو پہلے اِدھر اْدھر بھٹکنے پر مجبور تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجگور کیدیگر کنٹریکٹرزپر زور دیا کہ وہ اپنے کاموں میں جدت پیدا کرکے ان کی جلد تکمیل پر توجہ دیں تاکہ عوام ان سے استفادہ کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور میں اجتماعی نوعیت کے کاموں پر فوکس کرکے تمام سیکٹر میں عوام کو سہولت دینے کی کوشش کی ہے سڑکیں، تعلیمی ادارے،پارک،اسپتال کسی بھی علاقے کی ترقی میں کلیدی اہمیت کے حامل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کا سرمایہ عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں پر صیح معنوں میں خرچ ہوتا ہے تو اس سے نہ صرف لوگوں کی مشکلات کم ہوتی ہیں بلکہ علاقے میں دیرپا ترقی کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی کا ڈسٹرکٹ کمپلکس کا دورہ تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان

ٹیگز:
محمد نعیم گچکی
