کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم سے حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق اتوارکی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔
کوئٹہ ، سیکورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
دستی بم حملہ
