وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا، اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی؟ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلیک میلنگ، دھونس اور دھمکیوں سے دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں، عمران خان ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان صرف اعلان ہی رہا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے، کے پی کا ڈپٹی اسپیکر اور تھانے بھی محفوظ نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی ہے : شرجیل انعام میمن

ٹیگز:
شرجیل انعام
