باغیچہ :جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا۔50 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے دہشتگردکی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔
جنوبی وزیرستان میں 50 سے زائد دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

ٹیگز:
وزیرستان
