شمالی وزیرستان میں کار پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، تینوں لاشیں جھلس گئیں۔شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے خدری میں گزشتہ شب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے باعث لاشیں جھلس گئیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت کرم خان کے نام سے ہوئی ہے، باقی 2 لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
شمالی وزیرستان، فائرنگ، سے 3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
