اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی935 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 80 کلو گرام کرسٹل برآمد،منشیات ایک ناسور ہے جس کی اسمگلنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستا ن کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی کے علاقے کپر سے بھار ی مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ نے متعلقہ یونٹ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ انتہائی سخت اور سر چ آپریشن کے احکامات جاری کیے ان احکامات کو بروئے کار لاتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر پسنی نے کپر کے علاقے میں آپریشن پلان کیا۔دوران آپریشن پہاڑوں میں چھپائی گئی 935 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 80کلو گرام کرسٹل برآمد ہوئی جو کہ سمندر کے ذریعے بیرونی ملک اسمگل ہونا تھی۔ جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباََ 50.3875ملین روپے کے لگ بھگ ہے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس اعلی کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے پاکستا ن کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
اوتھل، کوسٹ گارڈزکی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 935 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 80 کلو گرام کرسٹل برآمد

ٹیگز:
اوتھل
