کراچی : کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں 14 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اس المناک قتل کا تعلق موسمیات کے ایک غریب گھر سے ہے جہاں مہنگائی کے باعث باپ، ماں اور بڑی بہن کام کرتے ہیں تب کہیں جاکر دو وقت کی روٹی کا آسرا ہوپاتا ہے۔اس دوران 14 سال کی زینب گھر میں اکیلی ہوتی تھی۔ گزشتہ روز زینب کے والد نے فلیٹ میں کسی کام کیلئے اپنے واقف عرفان نامی پلمبر کو بلوایا تھا، عرفان گھر آیا تو زینب کو اکیلا پاکر زیادتی کی اور پھر قتل کردیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زینب کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ ملزم نے اُسے گلا دبا کر یا منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا ہے۔پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کراچی میں 14 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ٹیگز:
کراچی
