سبی (ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں سی ایس ایس سٹوڈنٹ کی رہنمائی کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف کالومسٹ کی طرف سے ایک روزہ سیمینار انعقادکیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے بطور خاص مقرر لیکچر ڈلیور کیا اور انتہائی تفصیل کے ساتھ طلباء کوسی ایس ایس کی تیاری کیلئے رہنمائی کی اور اپنے تجربہ اور معلومات سے آگاہ کیا اور کس طرح سی ایس ایس کی تیاری کریں اس بارے میں طلباء کو گائیڈ کیا طلباء نے سیمینار میں انتہائی دلچسپی لی اس موقع پر ڈاکٹر طارق کاکڑ، محب اللہ چیف آفیسر نے بھی لیکچر دیا اور طلباء کی رہنمائی کی قبل ازیں سیمینار کے آرگنائزر محمد امین مگسی ایڈوکیٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ حبیب رند نے شرکاء کو ویلکم کیا اور یونیورسٹی کے رجسٹرار شیر احمد قمبرانی نے بھی خطاب کیا اور طلباء کی رہنمائی پر اسسٹنٹ کمشنرز سبی اور مقررین کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں پینل ڈسکشن میں اسسٹنٹ کمشنر سبی، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر اور دیگر مقررین نے طلباء کے سوالات کا جواب دئے اور ان کی مکمل رہنمائی کی یونیورسٹی کے طلباء اور علم دوست باشعور طبقہ فکر نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور اسے سی ایس ایس سٹوڈنٹس کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔
میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالومسٹ کی طرف سے ایک روزہ سیمینار انعقاد

ٹیگز:
سیمینار انعقاد
