کراچی : اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سمیت اہلخانہ، شوبز شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا ،لیکن پھر بھی ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ, 1 بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں
اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی

ٹیگز:
اسماعیل تارا
