کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان اور انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز نے بلوچستان میں ماؤں کی صحت عامہ کے مسائل اور دوران زچگی شرح اموات کی غیر معمولی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دیہی سطح پر اقدامات کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے، سوموار کو ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب اور آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قر ۃالعیلن بختیاری نے ملاقات کی اور بلوچستان خواتین اور بچوں کی صحت کی سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا دونوں اداروں کی سربراہان نے بلوچستان میں صحت کی عمومی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرشری کئیر اسپتالوں سمیت دیہی علاقوں کے مراکز صحت میں زچہ و بچہ کی طبی سہولیات کے دائرہ کار کی ترویج اور بہتری کے لیے اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور حکومتی اداروں کے کثیر الجہتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے حکمت عملی کی تشکیل پر زور دیا، عظمیٰ یعقوب نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی اقدامات اور غیر سرکاری تنظیموں کے اقدامات سے متعلق ڈاکٹر قراتلعین بختیاری کو آگاہی دی انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایف ڈی آئی پاکستان فیکٹ فائنڈنگ پر مبنی رپورٹ مرتب کررہی ہے جو مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق جلد شائع کردی جائے گی عظمیٰ یعقوب نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں نوجوان تعلیم یافتہ بچیوں کو زچہ و بچہ کی بنیادی طبی تربیت کے لئے ائی ڈی ایس پی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرون صوبہ آئی ڈی ایس پی کی ان تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو سرکاری سطح پر ملازمت کے مواقع فراہم کرکے دوران زچگی شرح اموات میں کمی کی جاسکتی ہے اس موقع پر ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قراتلعین بختیاری کو سوئنیر پیش کیا
مراکزصحت میں زچہ وبچہ کی طبی سہولیات کے دائرہ کارکی ترویج اوربہتری کے لیے اقدامات کوموثربنانے کی ضرورت، عظمیٰ یعقوب

ٹیگز:
عظمیٰ یعقوب
