یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کیا گیا۔ اس ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ پٹھان‘ کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئی ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان آئندہ برس 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی چوتھی فلم ہے جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہے۔ دیپیکا پاڈوکون نے 2007 میں اپنی پہلی ہی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ہیپی نیو ایئر اور چنائے ایکسپریس میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں انڈین دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی پیش پیش ہیں۔
انڈیا میں فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں؟

ٹیگز:
انڈیا
