کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی قتل کے کیس میں مطلوب ملزم گر فتار پستول بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق 7نومبر کوکوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی تھی بعد ازاں شناخت مقتول شیر علی کی زوجہ کی مدعیت میں مقدمہ فردنمبر 76/2022بجرم 302ق د نامعلوم الاسم ملزم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہسیر کی ہدایت پرپولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم جان علی ولد محمد جمعہ قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن بروری کوئٹہ کو گر فتار کر کے آلہ قتل پستول بر آمد کر لیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ،پولیس کی کاروائی قتل کے کیس میں مطلوب ملزم گر فتار، پستول بر آمد

ٹیگز:
کوئٹہ
