لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق نے یوم اقبال کے موقع پر اپنا خصوصی بیان جاری کرتے ہوۓ کہاکہ آج مسلمانوں کی سب سے بڑی مشکل اپنی شناخت کو کھودینا اور اسلامی تعلیمات سے دور ہونا ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان من حیث القوم اقبال کےاحسان مندرہیں گےان کی شاعری ہمارے لیےمشعل راہ ہےمگر ہم خودی کے تصور کوگم کرچکےہیں اقبال قرآن کو زندگی اور اسلام کی معتبر سند سمجھتے تھے اور پیغمبر اسلامؐ کے سچے عاشق تھےہمیں افکار اقبال سے خصوصی طور پر رجوع کرنا چاہئے کیونکہ بطور قوم آگے بڑھنے کیلئے ہمیں اتحاد، ہم آہنگی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے مسلمان اس وقت اپنے وجود پر فخر کر سکتے ہیں جب ہم افکار اقبال سے نسل نو کو آگاہ کریں انہوں نےمزید کہاکہ خطبہ الہ آباد میں جو نظریہ پاکستان پیش کیا گیا یہی فکرو نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا آج ضرورت ہے کہ ہم تمام اسلامی علوم اور جدید علوم سے آگاہ ہوں، اور فلسفہ خودی اور آفاقی پیغام کو صحیح معنوں میں سمجھیں تو آج ہم غیور اور خود دار قوم بن سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ مغرب جس طرح سے مسلم اُمّہ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہا ہے،اور اغیار جس طرح مسلمانوں پر حملہ آور ہیں , ہم اپنے اقبال کے تصور آشناہوکرہی کامیاب ہوسکتےہیں
مسلمان اس وقت اپنے وجود پر فخر کر سکتے ہیں جب ہم افکار اقبال سے نسل نو کو آگاہ کریں، ربعیہ طارق

ٹیگز:
ربعیہ طارق
