پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا انحصار پی ٹی سی ایل پر ھے مگر پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک صرف پنجگور کے 20 فیصد سے بھی کم ابادی کو کور کررہی ھے جبکہ 80 فیصد آبادی پی ٹی سی ایل کے سروس سے محروم ھے پی ٹی سی ایل کے زیر زمین کیبلز ناکارہ اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے نہ نیٹ سروس صحیح طریقے سے چلتی ھےاور نہ لین لائن 40/45 سال پرانے کیبل ٹی سی ایل کے اپنے کارندوں کے لیے بھی درد سر بن گئے ہیں ناکارہ اور بوسیدہ کیبلز کی وجہ سے نہ نیٹ سروس کام کرتاہے اور نہ لین لائن کام کرتے ہیں لائنوں میں شور اور خرابی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ھے۔صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے لوٹ مار کا ادارہ بن گیا ھے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ھے نیٹ کا بار بار منقطع ہو نا اور بریک ڈاؤن معمول بن گیا ھے صارفین کے مطابق وہ پی ٹی سی ایل کے بلز یکمشت ادا کرتے ہیں مگر اس کے باوجود پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ھے پی ٹی سی ایل کو چاہیئے کہ پنجگور کی وسیع ابادی کو فونز کی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل کے وائرلیس لوپ اور ای۔وی او سسٹم کو بحال کرے صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلئ حکام سے اپیل کی ھے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے زیر زمین بوسیدہ اور ناکارہ کیبلز میں توسیع کرکے سسٹم میں بہتری لایا جائے دوسری جانب پی ٹی سی ایل کے حکام کے مطابق سڑکوں کی تعمیر آتی کاموں کے دوران جن کیبلز کو نقصان پہنچا تھا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال نقصانات کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے جس سے ادارے کو مشکلات پیش آ رہی ہے نیٹ سروس کی کمزوری اور بار بار منقطع ہو نے کا ایک وجہ پی ٹی سی ایل ٹرانسمیش کے پرانے ریپیٹر اسٹیشن ہیں اور پنجگور واحد ڈسٹرکٹ ھے جو تاحال فائبر اپٹیکل سسٹم سے منسلک نہیں ھے حالانکہ پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے علاقے سے حاصل کررہاہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے
پنجگورمیں پی ٹی سی ایل کے زیر زمین بوسیدہ اور ناکارہ کیبلز میں توسیع کرکے سسٹم میں بہتری لایا جائے،صارفین

ٹیگز:
پی ٹی سی ایل
