اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف ملکی صورت حال پر پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے مصر سے براہ راست لندن روانہ ہو گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی کانفرنس ’’کوپ 27‘‘ میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کریں گے، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم، پارٹی قائد نواز شریف سے عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم کا نجی دورۂ لندن ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

