لاہور: خوبصورت اداکارہ اور ماڈل اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ کیا میں انڈسٹری کا راز بتاؤں، جہاں زیادہ تر لوگ فراڈ اور زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکا ہیں۔2013 میں میرے خوابوں کا دیا سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں کام کیا ہے۔ وہ اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
وہ عام زندگی میں بھی اپنی بے ساختہ گفتگو اور بغیر لگے لپٹی بات کہہ دینے کے لیے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی شوبز کی رنگینوں کے پیچھے چھپے کڑوے کسیلے سچ کہتی رہتی ہیں جس پر انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔اپنی حالیہ ٹوئٹ میں انشا شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول کھول دیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے ہیں۔ زیادہ تر چیزیں وہم ہیں۔ یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے۔انشا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں۔ یہ پبلک ریلیشن ہے۔ اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے۔
خوبرو اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دوسری ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایسا صرف شوبز انڈسٹری میں نہیں بلکہ اس کا اطلاق پورے معاشرے پر ہوتا ہے۔ دھوکہ دہی صرف ایک چیز نہیں تقریباً سب ہی کچھ ہے اور یہ شو بزنس دنیا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے۔ چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل۔ دھوکہ دہی اور صداقت کا درمیان تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔

