قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کادورہ جہاں پر نیشنل پروگرام کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنرکے زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ چیرمین ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرک کوارڈینیٹر ڈاکٹر گنشام داس ڈسٹرکٹ اکاونٹ سپروائزر عبدلفتاح ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو اور ڈاکٹر سیف اللہ بارانزئی نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر نصراللہ لانگو اور ڈاکٹر گنشام داس نے ڈپٹی کمشنرکو نیشنل پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای پی آئی اور پولیو مہم میں فیمیل اسٹاف کا اہم کردارہے لوگوں کے گھروں میں جاکر انکے بچوں کوویکسین کرنا ان کا کام ہے تمام فی میل اسٹاف ماہانہ اجلاس اور روزانہ کی بنیادپر حاضریاں یقینی بنائیں اور کارکردگی میں مزید بہتری لائیں صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں ہوگی بعدازان ڈپٹی کمشنرنے سول ہسپتال کے اوپی ڈی سیکشن اور شعبہ حادثات کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے اوپی ڈی اور علاج معالجہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے ادویات کی کوئی کمی نہیں ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی بہت جلد پورا کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کادورہ

ٹیگز:
ہسپتال کادورہ
