گوادر(ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہصوبائی پی ایس ڈی پی میں گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور یو سیز میں گلیوں کی بلیک ٹاپ روڈز کی تعمیرکیلئے بھی خطیر رقم پی ایس ڈی پی میں شامل ہے ۔گوادر شہر کیلئے 250 ملین،پسنی شہر کیلئے 130 ملین،جیونی کیلئے 80 ملین،اورماڑہ کیلئے 50 ملین،پیشکان کیلئے 50 ملین جبکہ سربندن کیلئے 50 ملین روپے کے بلیک ٹاپ روڈز کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ہندو کمیونٹی کیلئے پسنی میں 13 ملین روپے کا باؤنڈری وال بھی شامل ھے۔ضلع بھر میں ٹرانسفارمرز اور پولز کیلئے60 ملین،مختلف دیہی علاقوں میں بندات کیلئے 195 ملین کا منصوبہ شامل ہے ۔اورماڑہ میں دو ڈیمز کی تعمیر کی اسکیم بھی شامل ہے جس میں پلکانی ڈیم کیلئے90 ملین روپے اور تسک ڈیم کیلئے 150 ملین روپے شامل ہیں ۔گوادر کے لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جارہی ہے ۔یکم نومبر کو ادارہ ترقیات گوادر اسپتال کو انڈس اسپتال کے سپرد کیا جائے گا ۔لوگوں کواعلیٰ معیاری جدید علاج و معالجہ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی ۔گوادر کے شہریوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 150بیڈ پاک چائنا فرئنڈ شپ اھسپتال بھی زیر تعمیر ہے ۔۔وفاقی حکومت کے تعاون سے گوادراولڈسٹی کی بحالی کے 3.3ارب روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔مکران ڈویژن میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایران سے اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔۔گوادر سمیت مکران ڈویژن کو قومی گرڈ اسٹیشن سے بھی منسلک کیا جارہاہے ۔گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
گوادر کے لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جارہی ہے، میر حمل کلمتی

ٹیگز:
میر حمل کلمتی
