بھارت(ڈیلی گرین گوادر)بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں سفاک بیٹے نے شراب خریدنے کے لیے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں 25 سالہ شخص نےشراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں کو لکڑی کا ڈنڈا مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم دویندرا نشے کا عادی تھا اور ماں کی جانب سے شراب نوشی کے لیے پیسے نہ ملنے پر اس نے ڈنڈے سے65سالہ ماں کی جان لے لی۔ تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بھارت میں شراب خریدنے کیلئے پیسے نہ دینے پرسفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

