کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی نائب صدر ماہ جبین جمالی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے،بلاول بھٹو عوام کی آخری امید ہے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے بعد عام الیکشن میں بھی کامیاب بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والی خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی تو چھوٹے صوبوں کو انکے ساحل وسائل پر اختیار دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت،بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک کو معاشی لحاظ سے طاقتوربنانا پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور بحالی کیلئے پارٹی قائدین اورسینکڑوں جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے لیکن کبھی بھی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا پارٹی بلوچستان میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کی انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے عمران نیازی کے ذہن کو مفلوج کردیا ہے اور وہ ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور عمران نیازی لانگ مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران نیازی کے جھوٹ اور فریب سے واقف ہوچکے ہیں اب انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور ملک و قوم اور اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیں گے
پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے بعد عام الیکشن میں بھی بھرپورکامیابی حاصل کریگی، ماہ جبین جمالی

ٹیگز:
ماہ جبین جمالی
