کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارت کاری اور اتحادی حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ اس شاندار کامیابی کا کریڈٹ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے انہوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں بہترین کردار ادا کیا پاک فوج کے سربراہ کی کوششوں کی پاکستانی قوم معترف ہے عالمی سطح پر اس بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیابی ملی عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار بلند ہواہے یہ جمہوری حکومت کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں اور کاوشوں کو تسلیم کرنے کا اعتراف ہے گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی اس فیصلہ سے پاکستان کے معیشت کے لئے اچھے اور مثبت نتائج نکلنے کی امید ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا عمران حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کردیاہے امید ہے معاشی صورتحال ٹھیک ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوگی حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔
گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی،نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ
