اسلام آباد : عمران خان اہل ہوں گے یا نا اہل؟؟ توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج دو بجے سنایا جائے گا۔ جس وجہ سے الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے سمیت اسلام آباد بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ایک ہزار 200 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پراسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے، اسپیشل برانچ کی ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں نگرانی پر تعینات ہیں۔
عمران خان اہل ہوں گے یا نا اہل؟ فیصلہ آج دو بجے سنایا جائے گا

ٹیگز:
عمران
