گوادر(ڈیلی گرین گوادر) کیو ای سی یونیورسٹی آف گوادر کا محکمہ کالجز،ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان کی تعاؤن سےدو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی لائبریری میں کیا گیا۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کی اور مہمان خصوصی ڈپٹی کمیشنر گوادر عزت نزیر بلوچ تھے دیگر مہمانان میں پرو وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز ڈاکٹر جلال فیض گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں اور کالجوں کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ یونیورسٹی آف باتھ انگلینڈ میں تعلیم اور بین الاقوامی ترقی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف نوید دو روزہ ورک شاپ کے ریسورس پرسن تھے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریسورس پرسن ڈاکٹر عارف نوید کا ورکشاپ میں بطور ریسورس پرسن شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ریسورس پرسن ڈاکٹر عارف نوید نے کہا کہ نصاب میں مساوات اور تنوع کو شامل کرنے میں ، سیکھنے، تدریس اور تشخیص کے ماحول اور تجربات کی تخلیق شامل ہے جو فعال طور پر امتیازی سلوک کو ختم کرتی ہے۔ دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی 44 ایس ایس ڈی میجر جرنیل عنایت حسین تھے ۔ ان کے علاوہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد ، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، ڈین فیکلٹیز اور ورکشاپ کے شرکا نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ حصول علم ایک مسلسل اور نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکا پر زور دیا کہ ورکشاپ کے دوران حاصل کردہ علم کو دوسروں تک پھیلائیں۔ جی او سی نے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں معیاری اور مستند تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آج اگر ہمارے تعلیمی اداروں کی بنیادیں مضبوط ہوں گی تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو گا جی او سی نے پاکستان اور بیرون ملک یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے آو متحرک کرنے اور تبادلے کے پروگراموں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں اساتذہ کے کردار کو کوکلیدی قرار دیا- بعد ازاں جی او سی نے نیشنل ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شرکاءکو سراہا اور اسے اساتذہ کے لئے ایک نظریاتی اور عملی تعلیم و تربیت کا بہترین موقع قرار دیا- پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر (وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی) نے اختتامی سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر قمبر فاروق اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے معزز مہمانوں میں یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈز اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز میڈم سعدیہ نصیر نے ورکشاپ سیشن کی نظامت کی۔
یونیورسٹی آف گوادر میں ” اعلی تعلیم درس و تدریس کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی ” کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد

ٹیگز:
یونیورسٹی آف گوادر
