قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ لیویز کے مطابق قلات شہر سے 60 کلو میٹر دور شیخڑی کے پہاڑی علاقہ میں نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے پہلے سے دھماکے میں اڑائے گئے زیر مرمت موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ٹاورمکمل طور پر تباہ ہوگیا۔لیویز کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ مزکورہ ٹاور کو چند ماہ قبل بھی نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تھا۔
قلات میں نامعلوم افراد نےموبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

ٹیگز:
قلات
