کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ اور جنرل سیکر ٹری جان محمد بلیدی کی صوبائی وزیر لالہ رشید دشتی سے ملاقات، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرا ت کو نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ اور جنرل سیکر ٹری جان محمد بلیدی نے کوئٹہ میں صوبائی وزیرلالہ رشید دشتی کی رہائشگاہ پر اْن سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملا قات میں علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر لالا عبدالرشید دشتی نے نیشنل پارٹی کے قیادت کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا تھا۔
ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی لالہ رشید دشتی سے ملاقات، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
