کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج، اٹھارویں ترمیم سمیت بلوچستان کے مالی استحکام اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کرنا پیپلز پارٹی کے تاریخ ساز اور عظیم اقدامات ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر سے جمہوری سوچ رکھنے والی شخصیات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کے ویژن سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہی ہیں، سیلابی صورتحال، معاشی بحران اور ملک کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی بیلنس فورس ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان اور وفاق میں پیپلز پارٹی حکومت سازی کرے گی۔یہ بات انہوں نے قبائلی و سیاسی رہنما انجینئرہادی عسکری کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پیپلز پارٹی کے ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ،محی الدین رند،کوئٹہ ڈؤیژن کے صدر خیرمحمد ترین، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہ جہان گجر، اختر بلوچ اوردیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنما انجینئر ہادی عسکری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق صدرمملکت آصف علی زردار ی،صوبائی وزیر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اوردیگر کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے قبائلی معتبرین اورساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت ہے پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی لوگوں کوروزگارکی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے انجینئر ہادی عسکری اورانکے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی فعالیت کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج سمیت اٹھارویں ترمیم سمیت بلوچستان کے مالی استحکام اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کرنا پیپلز پارٹی کے تاریخ ساز اور عظیم اقدامات ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر سے جمہوری سوچ رکھنے والے شخصیات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کے ویژن سے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے جو در جوق پارٹی میں شامل ہوررہے ہیں اور بہت جلد بلوچستان سے ایم این اے اور ایم پی ایز کے مضبوط امیدوار پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے ہمارے دروازے جنوری سوچ اور عوامی مسائل کا ادارک رکھنے والے تمام افراد کے لیے کھلے ہیں۔ میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابتک عالمی ادارے نہیں پہنچے اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس لئے ہماری وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کے لئے عالمی اداروں اور وفاقی حکومت کے اقدامات کو بلوچستان کے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں تک وسعت دی جائے میر چنگیز جمالی نے کہا کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی مانیٹرنگ میں متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے مؤثر انداز میں کام جاری ہے اور تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں امدادی و بحالی امور کی نگرانی کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ کیئر سسٹم منظم اور مستحکم ہے اور بلوچستان کی نسبت وہاں کا ہیلتھ سسٹم غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے فعال انداز میں کام کر رہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان سے سردار یار محمد رند نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین سے ملاقات کی ہے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے جمہوری سوچ رکھنے والے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں اور انشاء اللہ جلدبہت ہی اہم شخصیات باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
بلوچستان سمیت ملک بھر سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہی ہیں، میر چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
بلوچستان
