لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب اتائی ڈاکٹرز غیر قانونی میڈیکل اسٹورز و کلینکس کے خلاف محکمہ صحت اور انتظامیہ کی کاروائی کیمسٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج میڈیکل اسٹورز کی بندش وکیل کی درخواست پر جوڈیشنل مجسٹریٹ ون نے ڈرگ انسپکٹر،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور اسسٹنٹ کمشنر حب کو طلب کرلیا عدالت نے محکمہ صحت لسبیلہ سے 10دنوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔آئندہ سماعت 8اکتوبر کو مقرر اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے گزشتہ دنوں حب شہر میں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت لسبیلہ کی جانب سے اتائی ڈاکٹرز غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور کلینکس سمیت میڈیکل اسٹورز پر کوالیفائیڈ پرسنز اور غیر تربیت یافتہ افراد کی پریکٹس کے خلاف اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ایڈوکیٹ فضل جتک کی درخواست پر جوڈیشنل مجسٹریٹ حب ون نے سماعت مقرر کرتے ہوئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حب،ڈرگ انسپکٹر لسبیلہ اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر کو طلب کیا اور درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فی الوقت تمام میڈیکل اسٹورز کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا اور محکمہ صحت کے حکام کو حکم دیا کہ 10دنوں کے اندر اندر حب میں قائم میڈیکل اسٹورز کلینکس اور نجی اسپتالوں سمیت وہاں پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کی چھان بین کر کے رپورٹ پیش کی جائے جبکہ آئندہ سماعت8اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے مزید برآں بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت اور حب انتظامیہ نے اس حوالے سے چھان بین کے کام کا آغاز کردیا ہے اور حب کے پرائیوٹ اسپتالوں اور کلینکس میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی محکمہ صحت بلوچستان اور سندھ سے ویری فیکیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل اسٹورز پر کوالیفائیڈ پرسنز اور لائسنس یافتہ میڈیکل اسٹورز مالکان کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حب ،اتائی ڈاکٹرزغیرقانونی کلینکس کے خلاف عدالت نے محکمہ صحت لسبیلہ سے 10دنوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
رپورٹ طلب
