لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پاکستان تمام دنیا سے برابری چاہتا ہے اور یہی پالیسی ہماری خارجہ کا اہم محور ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایئے ممالک سمیت پوری دنیا سے اچھے تعلقات قائم رکھنے سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے اور امن کے قیام میں بھی یہ ہمارے لیئے اہم ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کو وزیر اعظم نے صاف بتا دیا ہے کہ افغانستان سے نرمی اور برابری کا سلوک روا رکھا جائے پاکستان کشمیر اور فلسطین کیی آزادی کیلئے ٹھوس موقف رکھتا ہے اور ان دونوں ممالک کی مکمل آزادی تک ہما انکی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کے تباہ کن حالت سے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تمام دنیا کو اگاہ کر دیا ہے ترقی سعودی عرب چین ایران سمیت دیگر ممالک نے ہماری مدد میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی انہوں نے کہا کہ سیلاب سے دو ہزار افراد جان بحق ہوئے اور تین کروڑ پچاس لاکھ افراد اس سے براہ راست متاثر ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نقصان چار سو کروڑ ڈالر ہوا جسکی تلافی صرف پاکستان اکیلا نہیں کرسکتا اسمیں پوری دنیا کو ہماری مدد کیلئے آگے آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانی ساتھ کھڑی ہے ہم سیلاب کے نام پر سیاست کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی یہ وقت سیاست چمکانے کا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ سے مجھے بھی بڑی پریشانی ہے اور ہماری حکومت کی مقبولیت کی کمی میں بھی مہنگائی ہی رکاوٹ ہے ہم ائی ایم ایف کے چنگل میں بری طرع پھنسے ہوئے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ قوم کو جلد بڑا ریلیف دیا جائے اگر سیلاب کی صورتحال نہ ہوتی تو ہماری حکومت نے کئی بڑے ریلیف کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہوئی یھی لیکن قدرتی آفات کو روکھنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے میں توہیم آمیز بات کرکے عدالت میں اس سے مکر کر معافی کے طلبگار بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ہماری معیشیت بھی اسکی اجازت نہیں دیتی عمران خان نے اسلام آباد پر چڑ ہائی کی کوشش کی تو حکومت نے اسے روکھنے کیلئے پورا پلان بنایا ہے ہم تصادم نہیں چاہتے اور یہ حکومت کی پالیسی بھی نہیں ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جسکتا انہوں نے کہا کہ حکومت پرامن رہنے والوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کریگی پی ٹی ائی اپنا احتجاج اسلام آباد آکر ضرور کریں ائی نائن پارک سمیت جہاں بھی اپنا احتجاج ریکارڈکرانا شاہتے ہیں یہ انکا حق بنتا ہے لیکن ریڈ زورنمیں احتجاج کی نہ ضرورت ہے اور نہ حکومت ایسا کرنے دیگی الیکشن ضرور ہونگے ہم اس سے کسی صورت بھاگنے والے نہیں الیکشن ہونگے تو صرف 2023 میں ہی ہونگے مردم شماری حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات ابھی ہونا باقی ہیں ہم اس کے بغیر الیکشن میں کس طرع جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم کو سیلاب نے جکڑ رکھا ہے اور عمران خان کو اپنی کرسی کی فکر لاحق ہے انہوں نے کہا کہ قوم متحد رہے اور عمران خان کے فسادی اور فتنہ بازی پر مبنی سیاست سے دور رہ کر ملک کی ترقی امن اور خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کریں۔
پاکستان تمام دنیا سے برابری چاہتا ہے اور یہی پالیسی ہماری خارجہ کا اہم محور ہے،سرداریعقوب خان ناصر

ٹیگز:
یعقوب خان ناصر
