کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت کا صوبے میں ایک اور ضلع بنانے کا فیصلہ ضلع تمپ کے قیام کے حوالے سے سمری پر سفارشات طلب کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے مکران ڈویژن میں تمپ کے نام سے ایک اور ضلع بنانے کے لئے کمشنر مکران ڈویژن کو مراسلہ لکھ کر سفارشات طلب کرلی ہیں۔ کمشنر مکران کے نام محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں تمپ ضلع کے قیام کے لئے جواز، معاشی اثرات، سرکاری عمارتوں کی موجودگی، ضلع کی حدو د اور شامل علاقے، ریونیو، رقبے، آبادی، امن و امان کے اعداد وشمار اور نقشہ طلب طلب کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کا صوبے میں ایک اور ضلع بنانے کا فیصلہ، ضلع تمپ کے قیام کے حوالے سے سمری پر سفارشات طلب

ٹیگز:
بلوچستان حکومت
