لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں صوبے کے عوام کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی سنجیدہ کا مثبت نتیجہ جلد سامنے آئیگا، صوبے میں سیلاب سے تباہی نے ترقی کے رفتار کو سست کر دیا ہے لیکن ہم ہمارے عزم کے نتیجہ میں ہم صیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور ترقی کے سابقہ رفتار کو دوبارہ بحال اور تیز کرنے میں ضرور کامیابی حاصل کرینگے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاجرز صوبے میں آٹے چینی اور دیھر ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی مہنگایہ اور بحران پیدا کرنے سے باز رہے یہ وقت کمائی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی خدمت اور انھیں ریلیف فراہم کرنے کا وقت ہے حکومت بھی اس حوالے سے چوکس رہے اور بحران پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں انہوں نے کہا کہ وفقی و صوبائی حکومت مشکل وقت میں بارش و سیلاب سے تباہ صوبے کے عوام کے زخموں پر بروقت مرحم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس تناظر میں جان بحق افراد کیلئے دس لاکھ اور مکان سے محروم ہونے والے افراد کیلئے پانچ لاکھ روپے کی فراہمی پر وزیر اعظم کاشکریہ ادا کرتا ہوں امدادی رقوم سے متاثرین کو بروقت امداد ملنے سے متاثرین کے مشکلات کم ہونگے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے پر بڑی اہم زمہ داری عائد ہوتی ہے بیرونی اور اندرونی امداد میں کسی کو کرپشن نہیں کرنے دینگے انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دوری بلوچستان کا بھی خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین کے مطابق حکومت چل رہی ہے کسی کو غیر آئینی کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ ائین کے حدود میں ہر ادارے کو کام کرر نا ہوگا اسی لیئے 75 سال گزر گئے لیکن ہم قانون و ائین کی اصل حکمرانی اب تک قائم نہ کرسکے لیکن ہماری حکومت کو ہمیشہ اپنی مدت پوری کرنے کا کا موقع نہیں دیا گیا میاں نواز شریف تین مرتبہ 22 کروڑ عوام مینڈیٹ سے عوامی وزیر اعظم منتخب ہوئے لیکن ہر مرتبہ انھیں موقع نہیں دیا گیا جو کہ ایک المیہ ہے عمران خان نے ائی ایم ایف سے کیئے گئے معاہدوں کو ہماری حکومت بھی ماننے کی پابند ہے اسکے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ہمارے پاس انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی فیصلوں کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن حکومت نے عہد کیا ہے کہ ہم ملک کو ہر صورت اس دلدل اور مشکل حالات سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے بے روزگاری بد امنی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشکل سے مشکل فیصلے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کا ہم پر حق بنتا ہے کہ ہم اسے مظبوط اورمستحکم بنائیں اور ائین و قانون کے مطابق اسکو چلائیں انہوں نے کہا کہ حکومت مظبوط ہے اور اپنی ائینی میعاد چودہ ماہ پوری کر کے ملک میں شفا ف الیکشن کر ائیگی 2023 کے عام الیکشن بھی پی ڈی ایم کی جماعتیں ہی جیتیں گی اور اگلے ٹرم کی حکومت بھی ہم ہی بنا ئینگے
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں، سرداریعقوب ناصر

ٹیگز:
سرداریعقوب ناصر
