قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس میں ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیاگیا تقریب میں سیاسی وقبائلی رہنماؤں علمائے کرام اور پولیس کی آفیسر ان و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق قلات پولیس میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں قلات کے سیاسی وقبائلی عمائدین نے پولیس کی کارگردگی کو خوب سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بڑیچ نے کہاکہ قلات میں امن امان پولیس کی مرہون منت ہے ہم پولیس کے شہیدا کوسلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جانے قربان کرکے بلوچستان سمیت قلات میں امن امان قائم کیاہے پولیس کی جوانوں کی ترقی پر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ ترقی پانے والے جوانوں اور آفیسران کی پرموشن کے ساتھ ساتھ ان کی زمداریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے میں امید کرتا ہوں کہ ترقی پانے والے آفیسران اور جوان اپنے نئی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے تقریب میں ترقی پانے والے آفیسران اور جوانوں کو نئی رینک کے بیجز لگا ئے گئے تقریب سے ڈی ایس پی منظوراحمدمینگل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار زادہ ارباب نعیم دہوار بی این پی کے سابق ضلعی صدر میرقادربخش مینگل بی این پی عوامی کے رہنماء حاجی عزیز مغل الخالد پینل کے آرگنائز سردار زادہ میرمنیراحمدنیچاری ودیگر نے خطاب کیا جبکہ ترقی پانے والوں میں عبدالوہاب نیچاری غلام حسین منظور احمد فیاض احمد شاہوانی بھی شامل ہیں
قلات پولیس میں ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیاگیا

ٹیگز:
قلات پولیس
