کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی،قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبہ بھر میں مختلف اضلاع میں تباہی مچائی ہے حکومت کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے لوگوں کے جان مال کو کافی نقصانات ہوئے ہیں بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زمینی راستہ بولان فروٹ مندی ڑوپ پر جگہ جگہ بند ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کروڑوں روپوں کے فروٹ سبزیاں کھڑے کھڑے سڑ گئے کاروباری حضرات اور زمیندار طبقہ کے اربوں کھربوں کے نقصانات ہوئے اور سیلاب کے پانی پورے بلوچستان میں آج تک جگہ جگہ کھڑے ہیں اور حکومت ان کو نکالنے کیلئے کوشش بھی نہیں کر رہے پورے بلوچستان میں خوراک کے اشیا نایاب ہو گئے ہے اور قیمتی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں آٹا کی قیمت کہیں زیادہ دو گنا ہو گئے ہیں بجلی پورے بلوچستان کی طرح کوئٹہ شہر میں نہیں ہے گیس نام کا کوء وجود نہیں ایل جی بی کے کاروبار کرنے والے عیاشیاں کر رہے ہیں اور پورے بلوچستان اور خصوصا کوئٹہ شہر میں ان کے قیمت بہت ذیادہ ہے آمدورفت کے تمام ذریعہ بند ہے حکومت صرف اور صرف دعوی تک محدود ہے پندرہ روز سے آج تک نہ گیس بحال ہے نہ بجلی بحال ہے نہ خوراک کی اشیا میسر ہے اور حکومت صرف فوٹو سیشن اور بیانات تک محدود ہے اور صرف دورہ کر رے ہے عوام کا ان کو احساس تک نہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کی جلد سے جلد کوئٹہ میں بجلی گیس خوراک کے اشیا کو یقینی بنایا جا? نا کام صوبائی حکومت کی کارکردگی آج تک بلوچستان کے عوام اور تاجر برادری کو نظر نہیں آرہا ہے اور صرف دعووں تک محدود ہے۔
حکومت کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں لوگوں کے جان مال کو کافی نقصانات ہوئے ہیں،عبدالرحیم کاکڑ

ٹیگز:
عبدالرحیم کاکڑ
