کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ بلو چستان میں سیلاب کے باعث جو نقصانات ہوئے ہیں انکا بخوبی اندازہ ہے ہم اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے حب میں سیلاب متاثرین کو راشن تقسیم کیا جبکہ اوتھل کے سیلاب سے متاثرہ خاندان کے لئے راشن بجوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جس پہ کوئی شک نہیں ہمیں سیاست اورپارٹی سے ہٹ کر لوگوں کی مدد کے لئے میدان میں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کنراج اور دیگر ریموٹ علاقوں میں جوں جوں لوگوں تک رسائی ہو رہی ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ان کو ریلیف دیا جائے۔ سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری نے کہا کہ لسبیلہ جو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اسی طرح دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں علاقائی ایم این اے اور ایم پی اے کام کر رہے ہیں اور آخری بندے کے ریلیف تک ہم کام جاری رکھیں گے۔
بلو چستان میں سیلاب کے باعث جو نقصانات ہوئے ہیں انکا بخوبی اندازہ ہے ہم اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
