خیرپور(ڈیلی گرین گوادر)خیرپورمیں نارا کے ریگستانی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیرپور ضمیر جاگیرانی نے بتایا کہ گذشتہ رات آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 18 بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔
انھوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ تھر کے دور دراز علاقے میں پیش آیا ہے اور وہاں تک پہنچنے کے انتظامات نہیں ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ زخمیوں کو اسپتال نہیں منتقل کیا جاسکتا ہے اور انھیں طبی امداد نہیں مل سکی ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

