اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کے کیس پر تین گھنٹوں کے طویل دلائل دیے گئے، امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہبازگل کو پولیس کے حوالے نہیں کرےگی، ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی آواز پر پورے ملک میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہبازگل سے ملنے سے روکاگیا، شہبازگل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھا لیا گیا، اس پر تشدد کیا گیا جس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہبازگل کو پولیس کے حوالے نہیں کرےگی، فواد چوہدری

ٹیگز:
فواد چوہدری
