اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ خود مختار ادارہ ہے لیکن کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے۔
پی پی پی سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈا میں یہ بات شامل کرنی چاہیے۔

