کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ نے میٹرک سال 2022 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا امتحانات میں ایک لاکھ سے زائد طلباء شریک ہوئے کامیابی کا تناسب 86.80 رہا۔بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کوئٹہ میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر شوکت سرپرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں 1 لاکھ 32 ہزار 9 سو 25 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے 1 لاکھ 15 ہزار 3 سو 89 طلباء کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 86.80 فیصد رہا مجموعی طور پر جماعت نہم کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 79.33 فیصد رہا جبکہ جماعت دہم میں کامیابی کا تناسب 93.65 رہا 4 ہزار 26 طلباء میٹرک مختلف مضامین میں فیل ہوئے یا پھر غیر حاضر رہے انہوں نے بتایا کہ 127 طلباء کا رزلٹ مختلف وجوہات کی بناء پر روک دیا گیا ہے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد شائع کیا جائے گا صوبے بھر میں بی آر سی ژوب کے طالب علم محمد زاہد نے 1046 نمبر لے کر صوبے میں کامیابی حاصل کی جبکہ بی آر سی لورالائی کے ثمریز خان اور بی آر سی ڑوب کے عبدالغفور نے 1036 نمبر لے کر صوبے میں مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی کے ہی شہریار خان نے 1034 نمبر لیکر صوبے میں تیسرے نمبر پر رہے۔
میٹرک کے امتحانات میں 1 لاکھ 32 ہزار9سو 25 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے1لاکھ 15 ہزار 3 سو89طلباء کامیاب ہوئے ، شوکت سرپرہ

ٹیگز:
شوکت سرپرہ
