کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بارشوں کے بعد ہیضے اور اسہال کی وباء پھیلنے اور لوگوں کے متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرنور محمد قاضی کو فوری طور پر متاثرہ اضلاع میں صحت کی سہولیات،علاج ومعالجے اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینے اور نگرانی کرنے کے احکامات دئیے ہیں جس پر سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ سب سے متاثر ضلع ژوب پہنچ کر سہولیات اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے صوبے کے 16 اضلاع میں ہیضے اور اسہال کی وباء سے کئی افراد بلخصوص بچے متاثر ہو رہے ہیں صوبائی حکومت اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ احکام کو متحرک کر کے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کے علاج معالجے اور بچاؤ کے لئے سختی سے تاکید کی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہیضے کی وباء پر قابو پانے کے لیے خصوصی طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی جارہی ہیں۔حالیہ بارشوں سے پینے کے صاف پانی کے ذرائع شدید متاثر ہوئے ہیں لہذا صوبائی حکومت ان کی بحالی کے لیے بھی ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہیضے کی وباء پر قاپو کے لیے صوبائی محکمہ صحت،عالمی ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر ہیضے کی وباء پر فوری طور پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت نہ برتیں کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور صوبائی حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں اپنی یہ ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جائے جب کہ اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں۔
حالیہ بارشوں سے صوبے کے 16 اضلاع میں ہیضے اور اسہال کی وباء سے کئی افراد بلخصوص بچے متاثر ہو رہے ہیں، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
