کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں وہیں عید کا یہ پر مسرت موقع مسلمانوں میں قربانی،انصاف،رواداری،مساوات تحمل مزاجی اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے پنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع دراصل ایک عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے عزیز بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک مثال قائم کی وزیراعلی نے کہا کہ عصر حاضر بھی اس امر کا متقاضی ہے کہ انسانیت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے اندر صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ قربانی، صبر اور استقامت قوموں کے عروج اور ترقی کا ضامن بنتے ہیں اور تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وہ اقوام جن میں قربانی اور ایثار کا جذبہ موجود ہوتا ہے وہ نہ صرف خود آسودہ حال اور خوش حال ہوتی ہیں بلکہ دیگر اقوام کے لیے بھی ایک مثال بنتے ہیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کے اس تہوار میں غرباء، مساکین اور معاشرے کے نادار افراد کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انہیں بھی اس تہوار پر خوشیاں میسر ہوں وزیراعلیٰ نے عوام سے درخواست کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ان بھائیوں کا بھی خصوصی خیال رکھیں جو حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا قومی و اخلاقی فرض بھی ہے کہ بحیثیت مسلمان اپنے آفت زدہ علاقوں کے بھائیوں کی ہر ممکن مدد اور تعاون میں کوئی کسر نہ چھوڑیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام بھی تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام بھی تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں،میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
