مچھ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں 5 کان کن بہہ گئے۔بولان میں مچھ کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ 5 کان کنوں کو بہا کر لےگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ایک کان کن کو زخمی حالت میں بچالیا جب کہ ایک کان کن نے ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لی ہوئی ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ ندی میں ڈوبنے والے دیگر تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

