کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ 26جون کو منائے جانے والے بین الاقوامی دن پر ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی جدوجہد میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور منشیات کے خلاف اپنے عوام میں شعور و بیداری پیدا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی، مشیر داخلہ نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے وفاق،صوبائی حکومت،سرکاری تنظیمیں سول سوسائٹی،مذہبی رہنماؤں،سول سوسائٹی،میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کی جانب سے اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان جو ہماری آبادی کا سب سے نمایاں اور بااثر حصہ ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں اپنی نوجوان نسل کو ڈرگ کے خلاف لڑنے کا عہد اور لوگوں کو منشیات کے نقصان سے آگاہ کرنا ہے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے،اور منشیات کے بھاؤ کو کم کرنے کیلئے وفاقی صوبائی اور ضلعی سطح پر لاہن آف کنٹرول پر متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔مشیر داخلہ کا کہنا تھاکہ منشیات کی روک تھام کیلئے معاشرے کی تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے مستقبل کے معماروں کو منشیات سے بچاوکیلئے ہمیں ہر ممکن کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف عملی مظاہرہ کرنا ہوگابلوچستان پولیس،لیویز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کو کارروائیاں مزید تیز ہونی چاہئیں تاکہ منشیات کی روک تھام کیلئے ہر طبقہ فکر کو آگے آنا ہوگا کیونکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے
ہم منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی جدوجہد میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ، میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء لانگو
