کوئٹہ(ڈیلی گرین گووادرجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ افغانستان سے پابندیاں ہٹاکر سسکتے بلکتے افغانیوں پر رحم کیاجائے، بھوک اور طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث لاکھوں بچوں کی اموات کا خدشہ ہیزخم خوردہ برادر اسلامی ملک کے ساتھ تمام اسلامی ممالک کھڑے ہوکر عالمی سطح پر ان کو تسلیم کیاجائے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے ضلعی سیکرٹریٹ میں سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد حافظ مسعود احمد حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ مفتی رحمت اللہ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار افغانستان کے مظلوم عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کی بجائے ان سے پابندیاں ہٹاکر ان کے منجمد اثاثے بحال کریں،انہوں نیکوئٹہ کے صاحب ثروت تاجروں، مخیر حضرات و رفاہی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان عالمی پابندیوں کے بعد اب خوفناک زلزلے سے تباہی سے دوچار ہوگیا ہے، لہذا مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں دل کھول کر ان کی مدد مالی یا اشیاء خوردونوش کی صورت میں کرنے کے لیے مقامی یونٹوں یا ضلعی سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں، ضلعی امیر نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کے امراء ونظماء اور شہر کے ائمہ وخطباء حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اس موضوع پر عوام الناس کی ذہن سازی کرکے انہیں تعاون پر آمادہ کریں کیوں کہ اتنا تباہ کن زلزلہ افغانستان میں کئی دہائیوں میں نہیں آیا،افغانستان کا صوبہ پکتیکا خوست اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے لاکھوں بچے بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جانے کا خدشہ ہے اور زلزلے کے بعد سے اب تک متعدد افراد مٹی سے بنے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، سڑکیں بند اور موبائل فون ٹاور کام نہیں کر رہے، منگل کی شب آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں جب کہ بھوک اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی اضافے کا خدشہ ہے،وہاں موسلادھار بارشوں اور ڑالہ باری سے زلزلہ متاثرین کو شدید مشکلات درپیش ہیں اس سلسلے میں برادر اسلامی ملک افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اسلامی اور قومی فریضہ ہے بناء برایں جمعیت علماء اسلام کے جملہ کارکنان امارت اسلامیہ افغانستان کے اس درناک سانحے وصدمے میں برابر کے شریک ہیں اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے ضلع بھر کے یونٹوں اور تحصیلوں کا نمائندہ اجلاس 29جون کو تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔
افغانستان سے پابندیاں ہٹاکر سسکتے بلکتے افغانیوں پر رحم کیاجائے، مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
