کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ صوبے میں مواصلات کی بہتری کے لیے موجودہ صوبائی حکومت شاہراہوں کا جال بچھائے گا جس کے لیے 57 ارب سے زائد کی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں اسکے علاوہ مالی سال 2022-23 میں وفاقی حکومت نے اہم شاہراہوں کے لیے 11 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جوکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اہم کامیابی ہے یہ بات سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑبھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ذرائع مواصلات و تعمیرات کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ وسیع و عریض صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی آبادی بھی پھیلی ہوئی ہے جس کا زمینی فاصلہ بہت زیادہ ہے اسی فاصلے کو کم کرنے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کلیدی کردار ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے ان کے معیار میں شفافیت اولین ترجیح ہے اس حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بہتر جانچ پڑتال کے لیے مانیٹرنگ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے محکمہ کی لیبارٹری کو مزید بہتر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اس کے علاوہ آئی ٹی ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جسکا مقصد ترقیاتی منصوبوں کے معیار ان میں شفافیت اور اپنے وقت مقررہ پر مکمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے موجودہ بجٹ میں صوبائی حکومت نے روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچرز کے لئے اربوں روپے کی اسکیمیں متعارف کی ہیں جس سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کا ڈویژن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے کے لیے صوبے کے وسائل عوام کی فلاح وبہبود اور بنیادی ترقی پر استعمال کیے جائیں تاکہ صوبے کے طول وعرض میں خوشحالی آئے اہم شاہراہوں کی تعمیر سے تمام منسلک علاقوں کو اس کے ثمرات ملنا شروع ہوں گے جس سے دور افتادہ علاقوں کی پسماندگی دور ہونے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی آنے کے ساتھ ساتھ غربت اور بیروزگاری کم کرنے میں مدد ملیگی۔
شاہراہوں کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی اورخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا ، روشن علی شیخ

ٹیگز:
روشن علی شیخ
