مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آزادانہ و منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ شروع میں بلوچستان میں پانچ لاکھ کے قریب غیر تصدیق شدہ ووٹس موجود تھے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کرایا جائے جس کیلئے چار مارچ سے لیکر اٹھارہ مارچ 2022 تک ووٹرلسٹوں کی تصیق کا عمل ڈور ٹو ڈور مکمل کیا گیا لیکن اسکے باوجود لسٹیں مکمل تصدیق نہیں ہوئی تھیں جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوبارہ فیصلہ کیا کہ ووٹرلسٹوں کی تصدیق کرایا جائے جس کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن نے ضلع مستونگ میں مختلف مقامات پر 50 ڈسپلے سینٹر قائم کیئے ہیں جہاں پر تصدیق کا عمل جاری ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹرلسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کیلئے آج ہی عوام اپنے قریبی ڈسپلے سینٹرز میں جاکر اپنے ووٹس کی تصدیق کرے تاکہ وہ الیکشنز میں اپنا یہ قومی فریضہ ادا کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ مستونگ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کے دورہ مستونگ کے دوران ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویڑن محمد یعقوب رند پی آر او صوبائی الیکشن کمشنر غوث بخش انکے ہمراہ تھیمستونگ کے ایک روزہ دورہ کیا دورے کے دوران انھوں نے ووٹرلسٹوں کی درستگی کیلئے ای سی پی کی جانب سے قائم مختلف ڈسپلے سینٹرز کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر خان ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محب اللہ خان ایس ایچ او سٹی محمد یونس محمدشہی و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر سکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے تھے قبل ازیں صوبائی الیکشن کمشنر الیکشن کمشنر آفس مستونگ پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے انہیں ضلع مستونگ میں ووٹرز تصدیقی عمل کیلئے قائم ڈسپلے سینٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں مختلف ڈسپلے سینٹرز کا دورہ بھی کرایا جہاں پر انھوں نے ڈسپلے سینٹرز میں تعینات اسٹاف سے معلومات حاصل کی اور انکے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ عوام کیساتھ رابطہ تیز کرکے تصدیقی عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان آزادانہ و منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے دن رات کوشاں ہیں، فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
