کوئٹہ:(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 35506ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 3اضلاع سے کورونا وائرس کے 202ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 93افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد3ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.50فیصد ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کو رونا وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ

ٹیگز:
کو رونا
